26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:22
چین میں قدیم انسانی آبادیوں کے قریب ڈائنوسارز کے نشان
جنوب مغربی چین میں قدیم انسانی آبادیوں کے قریب ڈائنو سارز کے قدموں کے نشان ملے ہیں،جس سے لگتا ہے کہ اگر ان کا زمانہ ایک نہیں تو قریب قریب ضرورتھا۔ جنوب مغربی چین کے علاقے چانگ کنگ میں چین اور امریکا کے سائنسدانوں کو ایسے شواہد ملے ہیں کہ یہاں انسان اورڈائینوسارز کے باہم وجود کا سراغ ملتا ہے۔
چانگ کنگ میں ڈائینو سارز کے قدموں کے نشاں اور لوٹس ماؤنٹین فورٹریس کی موجودگی سے پتہ چلتا ہے کہ یہاں لوگ فطرت سے بہت قریب تھے۔ماہرین کا کہنا ہے انسانوں اور ڈائنوسارز کا زمانہ ایک ہونے کے مکمل شواہد تو نہیں ملے تاہم انہوں نے ڈائنوسارز کے قدموں کے نشان ضرور دیکھے ہیں، جو کنول سے ملتے جلتے ہیں۔