تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:49

آسٹریلیا کے اسکول میں ملکہ برطانیہ کا رقص سے استقبال

ملکہ برطانیہ الزبتھ نے آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں ایک اسکول کا دورہ کیا جہاں روایتی رقص پیش کر کے ان کا استقبال کیا گیا۔ ملکہ الزبتھ مغربی آسٹریلیا کے وزیر اعظم کے ہمراہ تھیں۔



وہ اسکول میں ہوم اکنامکس کی ایک کلاس میں گئیں جہاں انھوں نے طلبہ کو پڑھائی میں مشغول پایا۔ اسکول کے ایک طالب علم نے ملکہ کو کنگرو اسٹو نامی ڈش پیش کی۔ اسکول کی فٹ بال ٹیم نے ملکہ کو کھیل کے بارے میں بتایا۔ ملکہ برطانیہ اور شہزادہ فلپ آسٹریلیا کے دس روزہ دورہ پر ہیں۔ وہ کل پرتھ میں چون ملکوں کے کامن ویلتھ نیشنز کے اجلاس کا افتتاح کریں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.