تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:55

ایشیائی ترقیاتی بینک بجلی کے منصوبے کیلئے 36.8ملین ڈالردیگا

ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان میں ہوا سے بجلی بنانے والے ایک منصوبے کیلئے 36.8ملین ڈالر کی امداد دے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق 147ملین ڈالر کے اس منصوبے سے56میگا واٹ بجلی حاصل ہو سکے گی، جس میں ورلڈ بنک کا ادارہ انٹرنیشنل فائنانس کارپوریشن اور حبیب بنک کے علاوہ ای سی او کا ٹریڈ اور ڈویلپمنٹ بنک بھی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔اس منصوبے کو ترکی کی کمپنی زورلو انرجی الیکٹر ک چلا رہی ہے۔یہ منصوبہ سندھ میں کے علاقے گھارو میں واقع ہے۔یہ منصوبہ 2013تک مکمل ہو جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.