تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
29 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:56

نیو یارک،مجسمہ آزادی کی ایک سو پچیسویں سالگرہ منائی گئی

امریکہ کی پہچان مجسمہ آزادی کی ایک سو پچیسویں سالگرہ منائی گئی۔ مجسمہ آزادی ایک بڑا مجسمہ ہے جو امریکہ میں نیو یارک شہر کی بندرگاہ پر نصب ہے۔ یہ دنیا بھر میں امریکہ کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے۔



اسے امریکہ کی آزادی کی 100 سالہ تقریبات کے موقع پر فرانس کی طرف سے فرانس امریکہ دوستی کے اظہار کے طور پر تحفے کے طور پر امریکی عوام کو پیش کیا گیاتھا۔ تانبے کا بنا ہوا یہ مجسمہ 1886ء میں امریکہ کے حوالے کیا گیا۔ یہ مجسمہ تمام امریکہ آنے والوں کو خوش آمدید کہنے کے لیۓ دریاۓ ہڈسن کے دہانے پر جزیرہ آزادی پر نصب ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.