29 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:56
ارجنٹائن:ابوتلوں سے بنا گھرسیاحوں کی توجہ کا مرکزبن گیا
خالی بوتلیں بیکار نہیں، ارجنٹائن کابوتلوں سے بنا گھر اور اس میں بوتلوں سے بنی ہوئی اشیاء سیاحوں کی توجہ کا مرکزبن گئیں۔
بوتل میں جن کے بارے میں تو آپ نے خوب کہانیاں پڑھی ہوں گی۔مگر بوتلوں سے بنا گھر آج تک شاید دیکھا نہ ہو۔
ارجنٹائن کا یہ شہری پہلے تو سیاحوں کوگائیڈ کرتاتھامگر ایک دم اس نے چوبیس ہزاربوتلوں سے گھر بنا ڈالا جس میں استعمال ہونے والی اشیاء بھی بوتلوں سے بنی ہیں۔ جس نے سیاحوں کی توجہ کھینچ لی۔ اس لئےاب کروزنے سوچا کہ کیوں نہ انہی بوتلوں کو ری سائیکل کر دیں۔اور اسی طرح آگہی بھی ہوجائے۔