31 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:34
پاکستانی مصوروں کی پینٹگز کی آرٹ ایکسپو ملا ئشیا میں نمائش
پانچویں آرٹ ایکسپو ملائشیاء کا ملائشیاء کے دارلحکومت کو الا لمپور میں آغاز ہو گیا جس میں ملائشیاء سمیت دنیا بھر سے 400 مصوروں کی 2000سے تصاویر نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں ۔نمائش میں پاکستان سے 9نامور مصوروں کی 30 تصاویر اور نادر پینٹگز میں رکھی گئی ہیں ۔
نمائش میں پاکستان گیلری کا اہتمام لاہور کی اعجاز گیلری نے کیا ہے جبکہ پنجاب یو نیورسٹی کے کالج آف ڈیزائن اور آرٹ کی پرنسپل اور مصورہ پروفیسر ڈاکٹر راحت نوید مسعود سمیت چار رکنی وفد بھی نمائش میں پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے۔ کوالالمپور سے جاری بیان کے مطابق نمائش میں پاکستانی مصوروں کی کا وش میں شائقین کی دلچسپی پر تبصرہ کرتے ہو ئے پاکستان ہائی کمشنر برائے ملائشیا جناب مسعود خالد نے نمائش میں شرکت پر اعجاز گیلری کے چیف ایگزیکٹو محمد رمضان اور شریک مصوروں کو خراج تحسین پیش کیا ۔
انہوں نے کہا کہ نمائش میں اسماعیل گل جی، جمیل نقش، شاہد جمال، راحت مسعود، بن قلندر اور چترا پریتم جیسے نامور پاکستانی مصوروں کے فن پاروں میں شائقین کی دلچسپی ان کے فن اور ہنر کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹ ایکسپو ملائشیا ء میں شرکت سے پاکستانی مصوروں کو نہ صرف دنیا بھر میں اپنی پہچان اور شناخت کو بہتر بنانے کا موقع ملا ہے بلکہ انہیں نمائش میں دنیا بھر 400سے زائد شریک ہم عصر مصوروں سے تبادلہ خیال کرنے کا موقع بھی ملے گا جس سے ان کے فن میں مزید نکھار آئے گا۔