1 نومبر 2011
وقت اشاعت: 6:36
چین نے راکٹ اپنے خلائی اسٹیشن روانہ کردیا
چین نے راکٹ خلا میں قائم اپنی اسٹیشن پر روانہ کردیا ہے، شینژو آٹھ خلائی اسٹیشن تیانگانگ اسپیس ماڈیول سے منسلک ہوگا، آئندہ سال انسان بردار خلائی مشن بھیجا جائے گا۔
چین اور امریکا سمیت دیگر سپر طاقتوں میں فوج اور ٹیکنالوجی کے بعد اب خلا میں اسٹیشن قائم کرنے کا مقابلہ تیز ہوگیا ہے۔ چین اعلان کرچکاہے کہ دو ہزار بیس تک میر طرز کا خلائی اسٹیشن قائم کیاجائیگا۔ خلائی اسٹیشن کا پہلا حصہ تیانگونگ ون پہلے ہی خلا میں پہنچا دیا گیاہے۔
خلائی ماڈیول رواں سال کی آخر میں چینی خلائی اسٹیشن تیانگونگ ون سے منسلک ہوگا اور بعد میں اسٹیشن کے دیگر حصے بھیجے جائینگے۔ چینی حکام کے مطابق یہ خلائی ماڈیول آسانی سے چینی خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوا تو اعلان کے مطابق دوہزار بارہ میں انسان بردار مشن بھیجا جائیگا۔