10 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:26
لاہور:پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونیوالےآصف کی تدفین
لاہور میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونے والے محمد آصف کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔
محمد آصف گزشتہ شام والدہ کی دوا لینے کے لئے گھر سے موٹر ائیکل پر نکلا تو کٹی پتنگ کی ڈور سے اس کی گردن کٹ
گئی۔جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ آصف کی لاش پوسٹ مارم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ اس کی بیمار والدہ کو بیٹے کی موت سے لاعلم رکھا گیا تاہم آج انہیں بھی اس کی اطلاع دے دی گئی جس کے بعد وہ اپنے بیٹے کا آخری دیدار کرنے کے لئے نوانکوٹ پہنچ گئیں۔
پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا لیکن تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا گیا جبکہ علاقے میں پتنگ بازی ہونے پر مقامی ایس ایچ او کے خلاف کسی قسم کی کوئی تادیبی کارروائی بھی عمل میں نہیں آئی۔مقتول کےلواحقین نے محمد آصف کی موت کےذمہ داران کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔