18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:48
آج نمونیہ کے خلاف آگہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج نمونیا کیخلاف آگاہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں 5 سال سے کم عمربیس لاکھ بچے ہر سال نمونیہ کی وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے سنہ دوہزار نومیں 12نو مبر کو نمو نیہ کا عالمی دن قرار دیا تھا ۔ تاکہ اس دن آگہی مہم کے ذریعے نمونیے کے مریضوں کی تعداد میں کمی کی جاسکے پاکستان میں بھی آج کے دن نمونیہ کے بارے میں آگاہی کے حوالے سےسیمنیار اور اجلاس منعقد کئے جائیں گے ۔