19 نومبر 2011
وقت اشاعت: 10:39
سندھی ثقافت کے فروغ کیلئے ایکتا کا دن منایاجارہاہے ٓٓ
آج پاکستان سمیت دوسرے ممالک میں سندھی ثقافتکا دن بڑے جوش وجذبے سے منایاجارہاہے۔اندرون سندھ کے مختلف شہر وں میں ریلیاں نکالی گئیں اور ھو ل کی تھاپ پر رقص کیاگیا۔
ملک بھر میں قدیمی سندھی ثقافت کے فروغ کیلئے حوالے سے سکھر سمیت گھوٹکی،خیرپور،شکارپور،نوشہروفیروز اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں سندھی ثقافت کا دن جوش وخروش سے منایاگیااور ریلیاں اور جلوس نکالے گئے۔ جس میں خواتین ،بچوں سمیتلوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور روایتی سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر شہر کے مختلف مقامات پر رقص کرتے دکھائی دئیے۔
اس موقع پر جشن میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ آج کا دن ان کیلئے عید کی خوشیوں سے کم نہیں۔ اس موقع پر لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھی ثقافت کے دن پر عام تعطیل کرکے سندھ ثقافت کوفروغ دیاجائے۔ نوٹ فوٹیج آج کے فولڈر میں موجود ہے۔