تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 نومبر 2011
وقت اشاعت: 6:7

عمرکوٹ:خواجہ غریب نواز ٹرسٹ کی جانب سے اجتماعی شادیاں

سندھ کے علاقے عمر کوٹ میں خواجہ غریب نواز ٹرسٹ کی جانب سے ایک سو چار سیلاب متاثرین جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔ عمرکوٹ کی پولیس لائن میں سیکڑوں سیلاب متاثرین پناہ لیے ہوئے ہیں۔ جن کی خوشیاں لوٹانے اور ان کی خوشیوں میں رنگ بھرنے کے لئے پولیس لائن میں خواجہ غریب نواز ویلفیئر ٹرسٹ نے ایک سوچار جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا۔



ان شادیوں کا اہتمام کرانے میں ایس پی منیر کی خدمات قابل ذکر ہیں ۔ وہاں موجود سیلاب متاثرین کے چہرے خوشیوں سے کھل اٹھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.