23 نومبر 2011
وقت اشاعت: 5:18
نیوزی لینڈ :کرسمس ٹری لگاتے ہوئے ہیلی کاپٹر کوحادثہ
نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں کرسمس ٹری لگاتے ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے کا شکارکا شکار ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے آک لینڈ کے گنجان آباد علاقے میں ٹاور پر کرسمس ٹری سجایا جارہا تھامگر ہوا کچھ یوں کہ ہیلی کاپٹر اسی ٹاور سے ٹکرا کر گر گیا۔ تاہم زیادہ اونچائی پر نہ ہونے کی وجہ سے پائلٹ محفوظ رہا۔ حکام نے اس کرسمس ٹری کو دو دسمبر کو روشن کرنا تھا۔