26 نومبر 2011
وقت اشاعت: 5:20
ناسا مریخ پر ایک اور خلائی گاڑی آج بھیج رہا ہے
کائنات کی وسعت میں جدید تہذیب کی تلاش جاری ہے امریکی خلائی تحقیقی ادارا ناسا مریخ پر خلائی گاڑی آج روانہ کررہا ہے۔ کیوراسٹی ساڑے آٹھ ماہ کے سفر کے بعد سرخ سیارے پرلینڈ کریگی۔
ناسا کے مطابق یہ سرخ سیارے پر بھیجی جانے والی کار سائز کی پہلی بڑی گاڑی اور ایک مکمل لیبارٹری ہے۔ جس کا مقصد مریخ پر زندگی کی تلاش اور وہاں موجود پتھروں اور کیمیکلز کا جائزہ لینا ہے کہ کیا یہاں زندگی کا وجود ہے یا کسی وقت میں تھا۔
ناسا سائنسدانوں کے مطابق ایک ٹن وزنی اور سات فوٹ لمبے روبوٹک ہاتھ والی یہ گاڑی سرخ سیارے پر پھتروں اور گیس کا تجزیہ کرنے کا علاوہ زندگی کے دیگر شواہد کی بھی تلاش کریگی۔ ناسا مریخ پر زندگی کی تلاش میں ایک گاڑی انیس سو ستانوے جبکہ دوسری گاڑی دوہزار چار میں بھیج چکا ہے۔ لیکن یہ دونوں گاڑیاں چلتے چلتے لاپتہ ہوگئی تھیں اور زمین سے ان کا رابطہ ختم ہوگیا ہے۔