26 نومبر 2011
وقت اشاعت: 17:39
ایبٹ آباد: 2 بچوں کو ہلاک کرنے والا خونخوار تیندوا پکڑا گیا
یونین کونسل بیرن گلی میں 2 بچوں کو ہلاک کرنے والا خونخوار تیندوا پکڑا گیا۔محکمہ وائلڈ لائف نے کئی روز کی کوشش کے بعد بالآخر نو سالہ چیتے کو پکڑ لیا، چیتے نے چند روز قبل یونین کونسل بیرن گلی کے علاقہ سیالکوٹ میں 2 بچوں کو حملہ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔
میڈیا پر خبر آنے کے بعد وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے نوٹس لیا جس پر محمکہ وائلڈ لائف ایبٹ آباد نے مقامی آبادی کے تعاون سے خونخوار چیتے کی تلاش شروع کی اور بالاخر ایک ہفتے کی تگ و دو کے بعد تیندوے کو پکڑ لیا گیا جس کی عمر تقریبا 9 سال بتائی جاتی ہے۔
محمکہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ تیندوا بوڑھا ہو چکا ہے اور وہ جنگل میں شکار نہیں کر سکتا جس کے باعث بھوک مٹانے کیلیے آبادی میں گھس آتا اور بچوں پر حملے کرتا رہا، خونخوار چیتے کو محکمہ وائلڈ لائف نے پنجرے میں بند کر کے اپنی تحویل میں لے لیا۔