تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 نومبر 2011
وقت اشاعت: 11:23

لاہور : رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع اختتام پذیر

رائیونڈ میں تین روزہ تبلیغی اجتماع اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ آخری دعا میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اورسابق وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی بھی شریک ہوئے۔



اجتماع کے آخری روز مولانا عبدالرحمان نے اپنے بیان میں اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ دنیاوی کے ساتھ دینی علم بھی سیکھا جائے۔



دنیاوی علم دنیاوی امور کی انجام دہی میں کام آتا ہے لیکن آخرت میں کام آنے والا علم صرف اللہ اور اس کی کتاب کا علم ہے۔ انہوں نے حقوق اللہ اور حقوق العباد کی بجاآوری پر بھی زوردیا۔ اجتماع میں پاکستان اور دنیا بھر سے مسلما ن شریک ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.