تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:51

آئی ایس پی آر کی دستاویزی فلم شاندارعزم کااعزاز

آئی ایس پی آر کی ایک دستاویزی فلم شاندارعزم نے عالمی فلمی میلے میں اول انعام حاصل کرنے کااعزازکرلیا۔



فلمی میلے میں مختلف کیٹگریز میں نیٹوسمیت چوبیس ممالک کی ساٹھ فلمیں نمائش کیلئے پیش کی گئیں۔ یہ فلمیں ادارتی تربیت سے متعلق معلومات،ماحولیات اور انسانی امدادبرائے امن کے موضوعات پربنائی گئی تھیں۔ مختلف نامورپروڈیوسرزکی بنائی گئی فلموں سے متعلق حتمی فیصلہ فلموں کے ماہرین پر مبنی عالمی جیوری نے دیا۔



اس موقع پرپاک فوج کے جوانوں پربنائی گئی فلم "شاندارعزم" کو اٹلی سینٹ کے صدرکی جانب سے خصوصی انعام کاحقدارقراردیا گیا۔ یہ فلم آئی ایس پی آراورمائنڈ ورکس میڈیا کی مشترکہ کاوش ہے۔ بریگیڈئیرسیدعظمت علی اس فلم کے ایگزیکٹوپروڈیوسر ہیں۔ فلم کی کہانی سروش کیانی نے لکھی ہے۔ فلم میں جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کودہشتگردوں کی جانب سے سخت مزاحمت کے باوجود اپنے فرض کی ادائیگی میں سرگرم دکھایاگیا ہے۔ فلم میں پاک فوج کی جانب سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دی جانیوالی قربانیوں کی بھی عکاسی کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.