تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 نومبر 2011
وقت اشاعت: 5:10

برازیل نے بنالیا دنیا کا سب سے بڑا کرسمس ٹری

دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں مگر برازیل نے دنیا کا سب سے بڑا اور جھلملاتا کرسمس ٹری بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرادیا۔ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے ساحل پر تیرتا ہوا دنیا کا سب بڑا کسمس ٹری لوگوں کی توجہ کا مز کز بنا ہوا ہے ۔ پچیاسی میٹر لمبا اور تین کروڑ بلبوں سے روشن اور جھلملاتا یہ کرسمس ٹری سیاحوں کو بھی اپنی جانب کھینچ رہا ہے۔



کرسمس ٹری کو روشن کرنے کے بعد آٹھ منٹ تک آتش بازی کی گئی۔ نیٹ ساؤنڈ گلوکاروں نے کرسمس کی دھنوں پر گانا شروع کیا تو لوگ جھوم اٹھے۔ 280فٹ اونچائی اور جاذبیت کے باعث یہ ٹری گنیز بک آف رولڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس سے پہلے سب سے بڑے کرسمس ٹری کا اعزاز نیویارک کے ٹری کو حاصل تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.