29 نومبر 2011
وقت اشاعت: 4:52
فلسطینیوں سے یکجہتی کا عالمی یوم آج منایا جارہاہے
یوم القدس آج منایا جارہاہے، دنیا بھر میں فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے تقریبات اورسمینارہونگے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اپیل کی ہے کہ عالمی برادری تاریخی امن معاہدہ کرانے میں مدد کرے۔
عالمی یوم قدس کے موقع پر پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمان ممالک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے جلوسوں ہونگے۔ جس میں عوام شرکت کرکے فلسطینی امنگوں اور فلسطینی عوام کی مسلمہ جدوجہد کی حمایت کا اظہار اوراسی طرح غاصب صہیونیوں کی بربریت ومظالم کے خلاف اپنی نفرت کا اعلان کرینگے۔
اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل بان کی مون نے ایک خصوصی پیغام میں اپیل کی کہ عالمی برداری اظہار یکجہتی کے طور پر ملک کوشش کریں کہ فلسطین کو آزاد ریاست بنایا جائے۔ اقوام متحدہ نے انیس سو سینتالیس میں فلسطین کو تقسیم کرنے کی ایک قرارداد پاس کی تھی۔ اور اس کے ازالے کیلئے جنرل اسمبلی نے انیس سو ستتر میں اعلان کیا کہ ہرسال انتیس نومبر کو فلسطینیوں سے یکجہتی کا یوم منایا جائیگا۔