30 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:11
چین میں روسی وزیراعظم پیوٹن کا ہم شکل توجہ کا مرکز
چین میں روسی وزیراعظم ولادی میر پیوٹن کا ہم شکل ذرائع ابلاغ اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرقی صوبے آن ہوئی کا رہائشی 48 سالہ لویو انگ فنگ پیشے کے لحاظ سے کاشتکار ہے، جس کی آنکھیں، ماتھا و بال اور چہرے کی ساخت روسی وزیراعظم پیوٹن سے ملتی جلتی ہے۔
اس کی مشابہت کی وجہ سے اس کے ساتھ اسے اصل نام کی بجائے پوٹن کہہ کر پکارتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر اس کے چینی مداح بھائی پیوٹن کہتے ہیں۔ لویو انگ نے کہا کہ جب وہ ٹیلی ویژن پر روسی رہنما کو دیکھتا ہے تو اسے خود محسوس ہوتا ہے جیسے وہ خود کو دیکھ رہا ہو۔