تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:17

چین نے مواصلاتی سیارہ خلاء میں بھجوا دیا

چین نے ارضیاتی جائزے اور زرعی پیداوار کی بہتری کیلئے اپنا 13واں مواصلاتی سیارہ خلاء میں بھجوا دیا ہے۔ چینی خلائی تحقیق کے ادارے نے بدھ کو ”لانگ مارچ ٹو“ نامی سیارہ خلا میں چھوڑا ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں اور زراعت پر اس کے اثرات کا جائزہ لے گا۔



مواصلاتی سیارہ سیٹلائٹ سے فصلوں کی پیداور، زرعی رقبے کی بہتر پیمائش اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میں تحقیق میں مدد فراہم کرے گا۔ چین اس سے پہلے بھی 151 بار اس قسم کے مشن خلاء میں بھجوا چکا ہے جبکہ 2020ء تک چین خلاء میں اپنا خلائی اسٹیشن قائم کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.