1 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:54
بھارت میں سپیرے کا رشوت کے خلاف انوکھا احتجاج
بھارت میں سپیرے نے رشوت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ریونیو آفس میں سانپ چھوڑ دیئے۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے قصبہ بستی میں سپیرے سے ریونیو حکام نے رشوت طلب کی تو اس نے پٹاری کھول کر تمام سانپ دفتر میں چھوڑ دیئے۔
سپیرے نے بتایا کہ اس نے سانپوں کو رکھنے کے لیے جگہ الاٹ کرنے کی درخواست دی تھی جو منظور کرلی گئی مگر ریونیو کا عملہ اس سے رشوت مانگ رہا ہے۔ اس کے پاس سانپوں کو رکھنے کےلیے کوئی جگہ نہیں تھی اس لیے اس نے سانپ یہاں چھوڑ دیئے۔