1 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:35
جاپان: گاڑیوں کی نمائش میں شائقین دنگ
جاپان میں گاڑیوں کی نمائش میں منفرد اور انوکھے ڈیزائنز کی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ ٹوکیو میں تمام کارکمپنیز کے نئے اور منفرد ماڈلز کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ نمائش میں ہنڈا، ٹیوٹا، نسان اور دیگر کمپنیوں نے اپنے ایک سے بڑھ کر ایک ماڈل پیش کئے، جن میں بعض گاڑیاں ایسی بھی تھیں جو پیٹرول اور ڈیزل کے بغیر چلا کریں گی۔
ایک کار ایسی بھی متعارف کروائی گئی جسے آئی پیڈ کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور اسے پارکنگ میں لگانے کے لیے کسی ڈرائیور کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ ان کمپنیز کے سی ای اوز کے مطابق جاپان میں آنے والا سونامی ان کی صنعت پر بری طرح اثر انداز ہوا ہے مگر اس کے باوجود وہ ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے رہنے کی کوشش کرہے ہیں۔