1 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:17
مشیل اوباما نے فوجیوں کے اہلخانہ کے ساتھ ایک شام منائی
امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے سالانہ چھٹیوں کے موقع پر فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ایک شام منائی۔ وائٹ ہاؤس میں منائی گئی اس رنگا رنگ تقریب میں فوجیوں کے بچوں نے آرائش میں بھی حصہ لیا۔
امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے کہا کہ وہ اپنے ملک سے دور اور ملک کے اندر موجود ان تمام فوجیوں کی شکر گذار ہیں جو اپنے فرائض پوری زمےداری سے ادا کررہے ہیں۔ تقریب کے دوران مشیل اوباما نے بچوں کو بسکٹ کی آرائش کرتے دیکھا۔ اس موقع پر وائٹ ہاوس اور اوباما فیملی کے پالتو کتے کا خوبصورت منی ایچر بھی تخلیق کیا گیا۔