1 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:44
بلوچستان اسمبلی کے ایک دن کے اجلاس پر تین لاکھ روپے کا خرچ
بلوچستان اسمبلی کے پینسٹھ ارکان میں سے تریسٹھ وزیر یا مشیر ہیں جبکہ باقی بچنے والے دو ارکان اپوزیشن میں ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے پینسٹھ ارکان میں اٹھاون وزیر، پانچ مشیر اور دو اپوزیشن رکن ہیں۔ لیکن ان کی اجلاسوں میں شرکت نہ ہونے کے برابر ہے۔
ایک رکن تو صرف حلف لینے آئے تھے اس کے بعد کسی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ اسمبلی کے ایک دن کے اجلاس پر تین لاکھ روپے سے زیادہ خرچ ہوتے ہیں لیکن کورم کا مسئلہ ہمیشہ ہی رہتا ہے۔ اکثر وزرا رہتے کوئٹہ ہی میں ہیں لیکن اجلاس میں شرکت کےلئے اپنے علاقے کے حساب سے ٹی اے ڈی اے وصول کرتے ہیں۔ اسمبلی منتخب ہوئے چارسال گزرنے کو ہے لیکن اسٹینڈنگ کمیٹیاں ابھی تک نہیں بن سکیں۔