تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:4

نظام شمسی سے باہر مزید 18 سیاروں کی دریافت

امریکی خلائی ماہرین نے ہمارے نظام شمسی سے باہر مزید اٹھارہ سیاروں کی نشاندہی کی ہے، جس کے بعد دریافت ہونے والے نئے سیاروں کی تعداد سات سو ہوگئی ہے۔ امریکی سانسدانوں کا کہناہے کہ اس سے پہلے دریافت ہونے والے پچاس سیاروں میں سے کم از کم ایک سیارہ ایسا ہے۔ جو انسان کے رہنے کے قابل ہوسکتا ہے۔



غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تازہ اٹھارہ سیارے امریکی خلانوردوں کی ایک ٹیم نے ہمارے نظام شمی سے کئی نوری سال کے فاصلے پر طاقت ور دور بین کے ذریعے دریافت کئے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ تازہ دریافت امریکی ریاست ہوائی کے خلائی مانیٹرنگ سینٹر سے کی گئی۔ اور اس کی تصدیق دیگر ریاستوں میں قائم خلائی مانیٹرنگ سینٹرز سے کی گئی۔ اس سے پہلے امریکی سائنسدان پچاس سیاروں کو دریافت کرنے کا دعویٰ کرچکے ہیں۔ ان کا کہناہے کہ ان پچاس میں سے ایک خش سیارہ ایسا ہے۔ جہاں انسان رہ سکتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.