3 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:19
برازیل میں ٹماٹر کی نئی قسم تیار
برازیل میں ایک ایسے ٹماٹر کی کاشت کی گئی ہے، جسے کینسر کے علاج میں استعمال کیا جاسکے گا۔ دس سال کی تحقیق کے بعد کاشت کئے گئے اس ٹماٹر کا رنگ دیگر ٹماٹروں سے بالکل الگ ہے۔ گرین ہاؤس میں اگائے گئے اس جامنی رنگ کے ٹماٹر میں عام ٹماٹر کے مقابلے میں وٹامن سی بھی زیادہ ہے۔
اسے اگانے والے ساؤپاؤلے یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ٹماٹر کے استعمال سے متعدد بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ اسے ٹماٹر کی تین قسموں عام ٹماٹر، چلیئن ٹماٹر اور جھنگلی ٹماٹر کو ملاکر بنایا گیا ہے۔