4 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:47
جھنگ: مشہور رومانوی کردار ہیر رانجھا کا تین روز ہ عرس شروع
لوک داستانوں میں مشہور رومانوی کردار ہیر اور رانجھا کا سات سو اٹھانوے وے عرس کی تین روزہ تقریبات جھنگ میں شروع ہو گئیں۔ ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
عرس کی تقریبات دس محرم الحرام تک جاری رہیں گی۔ ہیر اور رانجھا یہاں ایک ہی قبر میں دفن ہیں ۔ آنے والے زائرین میں ہر عمر اور طبقے کے لوگ شامل ہیں جن میں اکثریت نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی ہو تی ہے جو یہاں شادی سے پہلے یا بعد میں اپنے رومانوی مستقبل کے لئے دعا مانگتے ہیں۔