تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:56

جرمنی: دوسری جنگ عظیم کابم برآمد۔، آبادی کا انخلا

جرمنی کے قصبےکو دوسری جنگ عظیم کا ایک بم برآمد ہونے کے بعد خالی کرا لیا گیا۔ جرمنی کے قصبے کوبلینز میں دوسری جنگ عظیم کا ایک غیر استعمال شدہ بم کیا برآمد ہوا۔ انتظامیہ حرکت میں آگئی اور آن کی آن میں آدھے قصبے کو خالی کرالیاگیا۔



اٹھارہ سو کلو وزنی بم رائن دریا کی سطح پر تیرتا نظر آرہا تھا جس سے انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اور پینتالیس ہزار افراد کو قصبے سے نکال باہر کیا ۔ انتہائی چابکدستی کامظاہرہ کرتے ہوئے مریضوں کو بھی قرب وجوار کے اسپتالوں میں منتقل کردیاگیا ہے جبکہ جیلوں کے قیدیوں کو بھی نہ بخشاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.