5 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:56
معروف مزاح نگار پطرس بخاری کی آج 53ویں برسی منائی جارہی ہے
اردو کے معروف مزاح نگار احمد شاہ پطرس بخاری کی آج ترپنویں برسی منائی جا رہی ہے۔ پطرس بخاری کا اصل نام احمد شاہ بخاری تھا، وہ یکم اکتوبر اٹھارہ سو اٹھانوے کو پشاور میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے گورنمٹ کالج لاہور سے ایم اے کیا بعد ازاں کیمبرج یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ڈگری حاصل کی۔ وہ گورنمنٹ کالج میں انگریزی ادبیات کے پروفیسررہے ۔ گورنمنٹ کالج لاہور کے پرنسپل، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، اقوام متحدہ کے شعبہ اطلاعات میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے عہدوں پرفائز رہے۔
پطرس بخاری کے مضامین کا مجموعہ مضامین پطرس کے نام سے اردو ادب میں خاصی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے پانچ دسمبر انیس سو اٹھاون کو وفات پائی۔