تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:48

اسکاٹ لینڈ: چین سے آئے پانڈا کا پرتپاک استقبال

چین سے خیر سگالی کے طور پر اسکاٹ لینڈ پہنچنے والے پانڈا کے جوڑے کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ ایڈن برگ کے چڑیا گھر میں سویٹی اور سن شائن کی آمد پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آٹھ سالہ پانڈا کی اس جوڑی کی آمد سے چڑیا گھر کادورہ کرنے والوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہو جائے گا۔



پانڈا کے اس جوڑے کو پانچ سالہ مذاکرات کے بعد چین سے برطانیہ منتقل کیا گیا ہے جو دونوں ملکوں کے درمیاں سفارتی خیرسگالی بحال رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.