تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:57

جاپان : ٹریفک حادثے میں قیمتی گاڑیاں تباہ

جاپان میں ہائی وے پرقیمتی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں یہ حادثہ مالی اعتبار سے جاپان کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹریفک حادثہ ہے جس میں نقصان کا تخمینہ اڑتیس لاکھ ڈالر لگایا جارہا ہے۔



دنیا کی معروف چودہ قیمتی گاڑیاں مغربی جاپان کی ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرائیں۔ ان میں آٹھ فیراریز، تین مرسیڈیز اور لمبورگنس شامل تھیں۔ مقامی اخبارکے مطابق یہ گاڑیاں ہیروشیما جا رہی تھیں کہ تیز رفتاری کے باعث فراری کاڈرائیور توازن کھو بیٹھا ۔ جس سے پیچھے آنے والی گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرائیں۔ اطلاعات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دس افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.