تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:6

بھارتی بحریہ نے نیوی ڈے پر پاکستانی طیاروں کی تصویر لگادی

بھارتی بحریہ نے نیوی ڈے پر پاکستان کے جے ایف ٹھنڈر طیاروں کی تصاویر کو شو آف پاور کے نام سے اشتہار کو فرنٹ پیج پر لگا دیا ۔ نئی دہلی میں نیوی ڈے کی تقریب کے شرکاء جب پہنچے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ بھارتی طیارے کے بجائے اشتہار میں پاکستانی طیارے کی تصویر لگی ہوئی ہے۔ اشتہار میں اس طیارے کے بارے میں تعریفی کلمات کےساتھ یہ بھی درج ہے کہ ہمیں اس پر فخر ہے۔



بھارت نیوی ڈے انیس سو اکہتر کی پاک بھارت جنگ کے دوران کراچی کی بندرگاہ پر حملے کی یاد میں مناتا ہے۔ بھارت کی جانب سے پی اے ایف کے جے ایف سینویٹن کی خوبیوں کا اعتراف واضع طور جھلکتا ہوا نظر آیا۔ یہ طیارے پاکستان نے چین کے تعاون سے بنائے ہیں جبکہ اس طیارے کی پہلی فلائٹ پچیس دسمبر دو ہزار تین کو اڑائی گئی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.