تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:7

سونے سے بنا تین سوسال قدیم تعزیہ لوگوں کی توجہ کا مرکز

بھارت کے شہر گورکھپور میں حضرت روشن علی شاہ کی درگاہ پر تین سو سال پرانا تعزیہ لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے، یہاں مسلمان اور ہندو سب ہی حاضر ہو کر اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔



مزار میں موجود تین سو سال قدیم تعزیے کی خاص بات اس میں سونے اور چاندی کا استعمال ہے۔ گدی نشین عدنان فرخ شاہ کے مطابق سونے اور چاندی سے بنا اس طرح کا تازیہ دنیا میں اور کہیں موجود نہیں۔ درگاہ پر زندگی کےہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی عقیدت کے اظہارکے لئے آتے ہیں۔ زائرین کاکہنا ہے انھیں مزار پرحاضری دے کر دلی و روحانی سکون حاصل ہوتا ہے اور ان کی مرادیں پوری ہوتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.