تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 4:39

ناسا نے زمین جیسا سیارہ دریافت کرنے کااعلان کردیا

امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے زمین جیسا سیارہ دریافت کرنے کا باضابطہ اعلان کیاہے۔ خلا میں بھیجے گئے خلائی تحقیقی جہاز کیپلر کی ٹیم نے واشنگٹن میں اعلان کیا کہ پہلی باہر زمین سے مشابہت رکھنے والا سیارہ دریافت کیا گیاہے، جسے کیپلر بائیس بی کا نام دیا گیاہے۔



ناسا کے مطابق کیپلر بی زمین سے دو گنا بڑاہے۔ اور چھ سو نوری سال کے فاصلے پر سورج کے گرد چکر لگا رہاہے۔ سائنسدانوں کےمطابق یہ سیارہ انسان کے رہنے کے قابل ہے ۔ سیارے پر پانی کی موجودگی کا بھی امکان ہے۔ ناسا نے بھی اعلان کیا کہ دس برس پہلے خلا میں بھیجا جانے والا خلائی جہاز وویئر ون نظام شمی سے باہر خلا کی گہرائی میں داخل ہونے والاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.