6 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:49
چین: ریڈ فش پونڈ کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا
چین کے شہر ہینگزو میں سیاحوں کے مرکز ریڈ فش پونڈ کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں مچھلیوں کو دوسرے تالاب میں منتقل کر دیا گیا۔
تالاب کی صفائی نو سال بعد کی جارہی ہے۔ ریڈ فش پونڈ نامی یہ تالاب سیاحوں کی توجہ کا اہم مرکز ہے۔ اس کے ارد گرد مندر، باغات اور مصنوعی جزیرے ہیں۔ تین ہزار اسکوائر میٹر کے اس تالاب میں پانی تبدیل کئے جانے کے ساتھ ایسے کیمیکلز بھی ڈالے جا رہے ہیں جس سے مچھلیاں صحت مند رہیں۔ انتظامیہ کے مطابق تالاب کی صفائی کا کام دو ماہ میں مکمل ہو گا۔