تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:7

بابری مسجد کی شہادت کو انیس سال

بھارت کے شہر ایودھیا میں واقع بابری مسجد کی ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں شہادت کو انیس سال گزر گئے ہیں۔



بابری مسجد کی شہادت کے انیس سال مکمل ہونے پر بھارتی ریاست تامل ناڈو میں مسلمانوں نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نےحکومت سے مطالبہ کیا کہ مسجد کی شہادت میں ملوث انتہا پسندہندو تنظیم بھارتیہ جنتا پارٹی کےسینیئر رہنماؤں کے خلاف کارروائی کی جائے۔



دوسری جانب ایودھیا میں رہنے والے لوگوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے شہر میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے درمیان امن اور بھائی چارہ کو فروغ حاصل ہو گا۔ سولہویں صدی میں تعمیر ہونے والی بابری مسجد کو سن انیس سو بانوے میں ہندو انتہا پسندوں نے شہید کر دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.