7 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:8
عالمی معاشی بحران کا پیمانہ سینڈلز،کپڑے، لپ اسٹکس کے ٹرینڈز
کہتے ہیں کہ فیشن اور معاشیات ساتھ ساتھ چلتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اب خواتین کے سینڈلز کی ہیلز،لپ اسٹکس اور کپڑوں کے ٹرینڈز کو معاشی صورتحال کا پیمانہ کہا جارہا ہے۔
یوں تو ملکوں کی معاشی حالت جانچنے کے پیمانے کچھ اور ہی ہوتے ہیں۔ لیکن جدید ریسرچ کا کہنا ہے کہ خواتین کے سینڈلز کی ہیلز دیکھ کر بھی اس ملک کی معاشی حالت ناپی جاسکتی ہے۔ آئی بی ایم کی تحقیق کے مطابق خواتین کے ہیل والے جوتے اقتصادی استحکام کو ناپنے کا پرانا پیمانہ ہیں، جس کی مثال انیس سو بیس اور پھر سن دوہزارمیں واضح دیکھی گئی اور مشاہدے میں آیا کہ جیسے جیسے معاشی بدحالی میں اضافہ ہوا وہیں ہیلز کی اونچائی بھی بڑھتی رہی۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ معاشی بدحالی کے دور میں بھڑکیلے لباس کامطلب حالات سے فرار حاصل کرنا ہے۔ یہی معاملہ لمبی ہیلز کا بھی ہے۔ نائن الیون کے واقعے کے بعد امریکا میں کم قیمت والی لائیٹ کلر کی لپ اسٹکس فروخت ہوئیں اور جوں جوں معاشی بحران بڑھتا ہے تو لباس میں کپڑے کی مقدار بھی کم ہوتی جاتی ہے۔