8 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 4:41
چین : اژدہوں کی کھالیں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
چین میں پولیس نے بھاری مقدار میں اژدہے کی کھالیں برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں ان کھالوں کو مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے جن کے باعث لوگ بڑی تعداد میں اژدہوں کو مارنے لگے ۔
پولیس نے چین کے صوبے گوانشی میں چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اژدہوں کی کھالیں برآمد کیں۔ جنھیں اسمگل کیا جا رہا تھا۔ ان اژدہوں کی کھالوں کی لمبائی پندرہ سے بیس فٹ تھی۔ چین کی حکومت نے ان اژدہوں کی حفاظت کے لیے قانون بھی بنا رکھا ہے ،لیکن جب قیمت سوچ سے زیادہ مل رہی ہو تو ملزم قانون کی پرواہ کیوں کریں ۔