تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:0

بھارت: دنیا کے سب سے بڑے چائے کے باغات کا افتتاح

بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے چائے کے باغات کا افتتاح ہو گیا ہے۔ ریاست مغربی بنگال کے شہر سلی گری میں ان باغات کا افتتاح مقامی انتظامیہ نے کیا۔ یہ باغات ساٹھ ایکٹر رقبے پر مشتمل ہیں۔ جن سے دو سو تیس ملین کلو چائے کی پتی حاصل کی جائے گی۔



بھارت دنیا میں سب سے بڑا چائے کا باغ رکھنے والا سری لنکا کے بعد دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ ان باغات میں ایک سو چونتیس کمپنیوں کو زمینیں الاٹ کی گئی ہیں۔ چائے مغربی ریاست کی اہم پیداوار ہے ان باغات کی تعمیر میں تئیس کروڑ سے زائد روپے کی لاگت آئی ہے۔ بھارت، سری لنکا، کینیا اور چین کے بعد چائے برآمد کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.