10 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:10
بال ٹھاکرے کی پوتی نے مسلمان ڈاکٹر سے شادی کرلی
بھارتی انتہاپسند ہندو پارٹی شیوسیناکے سربراہ بال ٹھاکرے کی پوتی نے مسلمان ڈاکٹر سے شادی کرلی۔ مسلمانوں کے خلاف احتجاج کرنے والے بال ٹھاکرے کی زبان بندی کردی ان کی اپنی پوتی نیہا نے۔ جس نے ایک مسلمان ڈاکٹر نبی سے شادی کی ہے۔
ڈاکٹر نبی گجراتی ہیں جبکہ ممبئی کے رہائشی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ بال ٹھاکرے نے اس شادی میں اپنی رضامندی نہیں دی مگر تصاویر اس حقیقت کے خلاف نظرآتی ہیں۔ بال ٹھاکرے نے اب تک مسلمانوں کےخلاف کئی بار احتجاج بھی کیا۔ مگر اب وہ اپنی پوتی کی مسلمان سے شادی پر چُپ ہیں۔