تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:51

ناسا کو مریخ پر پانی کا ثبوت مل گیا

امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے مریخ پر پانی کا ثبوت تلاش کرلیاہے، حکام کا کہناہے کہ خلائی ٹیکسی کی آزمائشی پرواز آئندہ سال کی جائے گی۔ ناسا حکام نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ سرخ سیارے پر ماضی میں پانی موجود ہونے کے ٹھوس ثبوت ملے ہیں۔



سائنس دانوں نےدعویٰ کیاخلائی روبوٹ ۔۔مارس اپرچونٹی۔۔ نے مریخ پر جپسم تلاش کیاہے۔ اورجپسم کی موجودگی اس کا ثبوت ہے کہ ماضی میں مریخ پر پانی موجود رہاہے۔ سائنسدانوں نے اعلان کیا کہ خلائی ٹیکسی سروس بھی شروع کی جارہی ہے۔ امریکی کمپنی کے سامان بردار خلائی جہازکی آزمائشی پروازآئندہ سال فروری میں شروع کی جائےگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.