10 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:52
کینیڈا میں برف سے بنا ہوٹل ایک بار پھر عوام کے لیے کھل گیا
کینیڈا میں برف سے بنا ہوٹل ایک بار پھر عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ہوٹل میں سیاحوں کی آمد شروع۔ کینیڈا کے شہر کیوبک میں برف سے بنا ہوٹل ایک سال بعد پھر سے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ہوٹل میں ہرسال کی طرح اس بار بھی سیاحوں کی آمدو رفت شروع ہوگئی ہے۔ اس منفرد ہوٹل کی تعمیر میں پانچ سو ٹن سے زائد برف استعمال کی گئی ہے۔ ہوٹل کی راہداریاں، کمرے اور تمام آرائشی اشیاء بھی برف سے ہی تیار کی گئی ہیں۔ یہ ایک ایسا عارضی ہوٹل ہے جسے ہر سال موسم سرما میں برف سے تعمیر کیا جاتا ہے۔ یہ ہوٹل سیاحوں کو بھرپور تفریح مہیا کرنے کے بعد بہار کی آمد تک پگھل کر ختم ہوجاتا ہے۔