10 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:25
سال دوہزارگیارہ کاآخری چاندگرہن جاری
پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن دیکھا جا رہا ہے ۔ سورج اور چاند گرہن کو قرآن میں اللہ کی نشانیوں میں سے ایک بتایا گیا ہے۔ اس عمل کے دوران چاند اور سورج کے درمیان زمین آ جاتی ہےجس سے چاند پر تاریکی چھا جاتی ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں شام 5بج کر 45منٹ پر چاند گرہن شروع ہوا جو 7بج کر31 منٹ پر مکمل ہوا۔ پاکستان میں چاند گرہن رات 10بجے اختتام پذیر ہوجائے گا۔