10 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:24
افغانستان میں پہلا خفیہ سینما قائم
افغانستان میں برطانیہ کی جانب سے فلم بینی کا شوق رکھنے والے افراد کے لیے پہلا سینما گھر قائم کر دیا گیا ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں برطانیہ کی جانب سے پہلا سینما گھر تو قائم کردیا ہے مگر طالبان کے ڈر سے اس سینما کو تہہ خانے میں بنایا گیا ہے اور اس سینما میں آنے والے افراد کی سیکیورٹی کے لیے اس سینما کے اطراف میں پانچ سو سے زائد سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
سینما کے مالک ٹریوس بیئرڈ کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد افغانستان کے خوفزدہ افراد کے لیے تفریح کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ یہ سینما طالبان کی پہنچ سے دور تو بنایا ہی گیا ہے اور اسے نام بھی سیکرٹ سینما کا دیا گیا ہے اب دیکھنا یہ ہے طالبان کے ہوتے ہوئے کتنے لوگ چھپ چھپا کر یہاں آتے ہیں۔