تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:26

غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک بکریاں چرانے والا بندر

نئی دلی… این جی ٹی…جانوروں کو اگر تھوڑی سی تربیت دی جائے تو یہ بھی کارآمدثابت ہوسکتے ہیں یقین نہیں آتا تو اس بندر کو ہی دیکھ لیجئے۔بھارتی گاؤں میں رہنے والا یہ بندر نہ صرف اپنے مالک کی بکریاں چراتا ہے بلکہ انتہائی سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے کام بھی بخوبی کرتا ہے۔مانی نامی یہ بندر صبح بکریوں کے ریوڑ کے ساتھ نکلتا ہے اور سارا دن انہیں چرانے کے بعد شام میں واپس لے آتا ہے۔مانی کے ساتھ اس کا چھوٹا بچہ بھی جاتا ہے اور بکریوں کے رک جانے پر یہ ان کے اوپر چڑھ جاتا ہے جس سے بکریاں چلنے لگتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.