تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:38

جاپان نے انسانوں جیسی حرکات کرنے والا روبوٹ متعارف کرادیا

ٹوکیو…این جی ٹی…جاپانی کمپنی ہونڈا نے نیا ہیومنوئیڈ روبوٹ متعارف کرادیا ہے جو انسانوں کی طرح کئی حرکات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔4فٹ 3انچ قامت اور50کلوگرام وزن کا حامل ASIMOنامی یہ روبوٹ چلنے،دوڑنے اور سیڑھیاں چڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انسانی شکل و قدو قامت کے حامل اس روبوٹ کے دو نوں ہاتھوں میں فیڈ بیک سینسرز سے لیس 5انگلیاں موجود ہیں۔اس ہیومنوئیڈ روبوٹ میں جدید فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت ناصرف اب یہ جمپ کرسکتا ہے، توازن اور لچکداری کا شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے تھرماس سے جوس گلاس میں انڈیل سکتا ہے بلکہ اشاروں کی زبان میں باتیں بھی کرسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.