تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 2:21

کیا مستقبل میں ڈائنوسار اور زیبرا ہوا میں پرواز کریں گے؟؟

لندن… این جی ٹی…دور جدید میں سائنس اور ٹیکنالوجی نے کئی ناممکن چیزوں کو ممکن کر دکھایا ہے لیکن کیا ڈائنوسار اور زیبرا مستقبل میں ہوا میں پرواز کرسکیں گے؟ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک آرٹسٹ نے ہوائی جہاز کے ایسے شاندار ڈیزائن تخلیق کیے ہیں کہ جنہیں دیکھ کر انسان دنگ رہ جائے۔ ایلکس بریڈی نامی اس آرٹسٹ نے ڈائنوسار،زیبرا ،جیلی فش،ڈالفن،بطخ ،اڑن طشتری سمیت کئی ڈیزائن پیش کئے ہیں جو دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ایلکس نے اپنے بنائے ہوئے منفرد اور دیدہ زیب ڈیزائن متعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے زیادہ تر ڈیزائن سائنس فکشن فلموں سے متاثر ہو کر بنائے ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا کہ ان میں سے کچھ ڈیزائن یقیناً ایسے بھی ہیں کہ جو مستقبل میں حقیقی روپ دھار کر ہوا میں پروا ز کرتے نظر آ سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.