تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:26

فٹ بال کا دیوانہ ویسپا اسکوٹرپر برازیل تک کا سفر طے کرے گا

لندن… این جی ٹی…فٹ بال دنیا کا سب سے زیادہ کھیلا جانے والا کھیل ہے جس کے دیوانے دنیا بھر میں موجود ہیں۔ لندن کے رہائشی 44سالہ کرس ہیلٹ کا شمار بھی فٹ بال کے ایسے ہی مداحوں میں کیا جاسکتا ہے جس نے لندن سے برازیل تک کا سفر اپنی ویسپا اسکوٹر پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کرس امریکہ ،ارجنٹینا اور چلی سے ہوتا ہوا 15ہزار میل کا سفر طے کر کے برازیل کے شہر ریو پہنچے گا جہاں وہ فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا۔کرس کے اس سفر کا مقصد یونیسیف کیلئے فنڈ اکھٹا کرنا ہے جس کیلئے اس نے اپنی نوکری کو بھی خیر باد کہہ دیا ہے اور زندگی کی تمام پونجی بھی صرف کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.