22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:32
قلابازیاں لگانے کا شوقین ننھا ریکون ۔۔۔۔
نیویارک…این جی ٹی…عام طو ر پر پالتو جانور اپنے مالک کے ساتھ اچھل کود کرکے کھیلتے نظر آتے ہیں لیکن آج ہم آپ کی ملاقا ت ایک ایسے ریکون سے کر وارہے ہیں جو قلابازیاں لگانے میں کمال مہارت رکھتاہے ۔جی ہاں امریکہ میں پایا جانے والا ریکون نامی یہ جانور اپنے مالک کے ایک اشارے پر اس مہارت سے زمین پر قلابازیاں لگانا شروع کر دیتاہے کہ داد دینے کو جی چاہتا ہے۔کیا مجال جو شاندار مظاہرے کے دوران ا نوکھے شوق میں مبتلا یہ ریکون تھک کر ہار مان جائے۔