تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:48

شیشے کی بوتلوں میں رنگین ریت سے شاہکار تیار کرنے والا آرٹسٹ

قاہرہ…این جی ٹی…فن کے اظہارکیلئے کینوس،پینٹ،برش یا پھر دیگر روایتی آلات ضروری نہیں بلکہ اپنے خیالات کو دوسروں تک پہنچانے کیلئے دماغ کی ذہانت سب سے اہم ہوتی ہے۔مصر سے تعلق رکھنے والے احمد نامی اسٹریٹ آرٹسٹ کا شمار بھی چند ذہین آرٹسٹوں میں کیا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگاجو شیشے کی بوتلوں کے اند ر ریت سے شاہکار فن پارے تخلیق کرتا ہے۔یہ ماہر آرٹسٹ شیشے کی بوتلوں کے اندر مختلف رنگوں کی ریت کو اس طرح تہہ در تہہ بٹھاتا ہے کہ دلکش و حسین مناظرتخلیق ہوجاتے ہیں جو دیکھنے والوں کو حیرت سے دنگ کردینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.